انڈیا: شادی کی تقریب کے دوران دیوار گرنے سے 24 ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ BANWARI UPADHYAY
Image caption شادی میں آنے والے مہمانوں نے نے اچانک تیز بارش سے بچنے کے لیے ایک دیوار پر رکھی ٹین کے نیچے پناہ لے رکھی تھی

انڈیا کی مغربی ریاست راجستھان میں ایک شادی کی تقریب کے دوران گھر کی دیوار گرنے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

شادی میں آنے والے مہمانوں نے اچانک تیز بارش سے بچنے کے لیے ایک دیوار پر رکھی جسد کی چادر کے نیچے پناہ لے رکھی تھی کہ اچانک ان لوگوں پر دیوار گر گئی۔

یہ واقعہ شہر بھرت پور میں پیش آیا ہے۔

حکام کے مطابق 28 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 15 افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق گرنے والی دیوار کے سائے میں ہی شادی کے کھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔

اخبارات نے مقامی پولیس افسر انیل ٹانک کے حوالے سے لکھا ہے کہ ’تیز طوفانی آندھی کی وجہ سے شادی کے مقام پر دیوار اور اس پر رکھی جسد کی چادر گر گئی۔'

ان کا کہنا تھا کہ دیوار تقریباً 27 میٹر لمبی اور 13 فٹ اونچی تھی جس کے نیچے بیٹھے بہت سے مہمان اس کی زد میں آگئے۔

انیل ٹانک کا کہنا تھا: 'زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں پہنچایا گيا اور ان کا علاج جاری ہے۔'

ریاست راجستھان کا ضلع بھرت پور دارالحکومت دلی سے جنوب میں تقریباً 200 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں