106 سالہ انڈین دادی کے کھانوں کی دھوم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں
106 سالہ مستان اماں کے کھانے یو ٹیوب پر مقبول ہیں

ماں کے بعد نانی دادی کے ہاتھوں کے بنے کھانے کو لوگ اکثر بڑی رغبت سے یاد کیا کرتے ہیں۔

جبکہ کھانے کے شوقین نانی دادی کے زمانے کے کھانوں کے نسخوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔ بعض تو بچپن کی یاد تازہ کرنے کے لیے اور بعض کھانے کے ذائقے کے لیے۔

یو ٹیوب پر ان دنوں ایک دادی کے ہاتھوں کے بنے کھانے کی دھوم مچ گئی ہے۔

یہ معمر خاتون 106 سال کی ہیں اور ان کا نام مستان اماں ہے۔ یو ٹیوب پر ان کے کھانے کے ویڈیوز دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

انڈیا کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے ایک گاؤں کی باشندہ مستان اماں کے پاس ان کی پیدائش کی کوئی سند تو نہیں لیکن ان کا خیال ہے کہ ان کی عمر 106 سال ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ YOU TUBE - COUNTRY FOODS
Image caption مستانمما کا کہنا ہے کہ ان کی عمر 106 سال ہے اور ان کا تربوز چکن بہت مقبول ہے

دراصل ان کے باورچی خانے میں بننے والے کھانوں کے دیسی اور قدیمی نسخے ان دنوں یو ٹیوب پر خوب پسند کیے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ان کا باورچی خانہ کھلے آسمان کے نیچے ایک کھیت میں ہے جہاں وہ مٹی کے چولہے پر کھانا بناتی ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ وہ سبزیاں، دال، مچھلی، کیکڑے اور انڈے بناتی ہیں، لیکن ان کے کھانا بنانے کا طریقہ بالکل منفرد ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ YOU TUBE - COUNTRY FOODS
Image caption مستانمما تربوز میں چکن پکانے کی کوشش کے ساتھ یہاں دیکھی جا سکتی ہیں

مستان اماں کا 'تربوز چکن' کافی مقبول ہے۔

ان کا یو ٹیوب چینل ان کے پڑپوتے اپنے دوست کے ساتھ چلاتے ہیں جس کے تین لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ YOU TUBE - COUNTRY FOODS
Image caption انڈیا میں بہت سی جگہوں پر کیلے اور دوسرے پتوں پر کھانے کا اب بھی رواج ہے

کھیت میں کیلے کے پتوں پر کھانا کھلانے کا طریقہ مقامی ہے۔

انڈیا کی شاید سب سے معمر یوٹیوب سٹار کا مشورہ ہے: 'خوب پكائيے اور خوب کھائیے۔'

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں