ہریانہ کے ’پنک‘ آٹو رکشے
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ہریانہ کے ’پنک‘ آٹو رکشے

انڈیا کے دارالحکومت دیلی سے متصل ریاست ہریانہ میں خواتین کے گلابی آٹو رکشے کافی مقبول ہو رہے ہیں۔ چند برس قبل بعض خواتین نے روہتک میں اس کا آغاز کیا تھا جو اب بہت سی خواتین کا ذریعۂ آمدن بن گئے ہیں۔ ابتدا میں یہ رکشے زیادہ تر خواتین کی پہلی ترجیح تھے لیکن اچھے سلوک اور محتاط ڈرائيونگ کے سبب اب یہ عام مسافروں میں کافی پسد کیے جاتے ہیں۔ صحافی آرزو صدیقی نے اس کی تفصیل جمع کی ہے۔