طالبہ نے ریپ کرنے والے کا عضو کاٹ دیا

ریپ کی شکار عورت تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں ایک عورت نے اپنے گھر میں گھس کر آنے والے ایک مرد کا عضو کاٹ دیا جو انھیں ریپ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

جمعے کی رات ریاستی دارالحکومت تھرووانانتھاپورم میں ایک 54 سالہ مرد نے 23 سالہ قانون کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

طالبہ کے مطابق اس شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ مذہبی پیشوا ہے۔

ضلعی پولیس کے سربراہ جی سپارجن کمار نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ 'انھوں نے اپنے دفاع میں چاقو استعمال کیا اور اس شخص کا عضو کاٹ دیا۔'

انھوں نے مزید کہا کہ 'ہری سوامی نامی اس مرد کو تشویش ناک حالت میں قریبی سرکاری ہسپتال لے جایا گیا۔'

مقامی میڈیا کے مطابق ہنگامی طبی امداد کے بعد سوامی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

پولیس چیف کے مطابق خاتون نے کہا ہے کہ یہ شخص انھیں کئی برسوں سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ انھوں نے کہا کہ پولیس نے سوامی کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کے والدین، جو اسی گھر میں رہتے تھے، انھیں سوامی کی ان حرکات کا علم نہیں تھا۔ 'وہ سوامی پر اندھا اعتماد کرتے تھے اور انھیں خصوصی تقریبات میں مدعو کیا جاتا تھا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں