انڈیا: دو خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں تین افراد گرفتار

ویڈیو

انڈیا میں پولیس نے تین افراد کو مبینہ طور پر دو لڑکیوں جنسی طور پر ہراساں کرنے اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شائع کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔

تاحال یہ تو واضح نہیں ہو سکا ہے کہ یہ ویڈیو کب بنائی گئی، تاہم اس واقعے کے مقام کی نشاندہی انڈین ریاست اتر پردیش کے ضلع رامپور کے طور پر ہو گئی ہے۔

ایک ایلکار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ پولیس دیگر مشتبہ افراد کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا۔

ریاست کے پولیس ترجمان راہول شری واستو نے کہا ہے کہ پولیس دیگر مشتبہ افراد کو بھی جلد گرفتار کرنے کے لیے پراعتماد ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم از کم چار افراد نے خواتین کو گھیر رکھا ہے کہ جبکہ دیگر نو افراد کھڑے دیکھ رہے ہیں۔ خواتین کی جانب سے انھیں چھوڑنے کی التجا کرنے کے باوجود یہ افراد مسلسل ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے رہے اور ہنستے رہے۔

خیال رہے کہ 2012 میں دلی کی ایک طالبہ کے گینگ ریپ اور قتل کے بعد سے انڈیا میں جنسی زیادتی کے وقعات کو روکنے کے لیے قوانین سخت کیے گئے۔

تاہم اس کے باوجود ملک بھر میں خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے حملے مسلسل رپورٹ ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں