چین: لینڈ سلائیڈ، 120 افراد لاپتہ

چین تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی صوبے سیچوان میں لینڈ سلائیڈ کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک 15 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 120 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

میڈیا کے مطابق لینڈ سلائیڈ میں کم از کم 40 مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے پہاڑی کا ایک حصہ ٹوٹ کر گرا جس کے باعث لینڈ سلائیڈ ہوئی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

چین کے اخبار پیپلز ڈیلی نے تصاویر شائع کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھاری مشینری سے پتھروں کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈ سے دریا کا دو کلومیٹر کا حصہ بھی بلاک ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ کا خطرہ رہتا ہے خاص طور پر شدید بارشوں کے دوران۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

متعلقہ عنوانات