انڈیا: عید کی نماز کالی پٹی پہن کر
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ملک کے بہت سے علاقوں میں آج مسلمانوں نے کالی پٹیاں باندھ کر عید کی نماز ادا کی

انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے تمام علاقوں میں آج عید منائی گئی، لیکن اس بار عید کے تہوار کے ساتھ لوگوں نے پرامن طریقے سے اپنے غصے کا اظہار بھی کیا۔ گذشتہ دنوں ہریانہ کے ایک نوجوان کے ایک ہجوم کے ہاتھوں قتل کے خلاف لوگوں نے بازو پر کالی پٹیاں باندھ کر عید کی نماز ادا کی۔ سنیے لکھنؤ سے سمیر آتمج مشرا کی رپورٹ