’پاکستان امن و امان میں مدد کی گنجائش نکالے‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کشمیر کی ریاستی حکومت کے وزیر نعیم اختر پاکستان سے امن و امان میں مدد کے خواہاں

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں حکمران اتحاد میں شامل جماعت پی ڈی پی کے رہنما اور ریاست کے وزیر تعلیم نعیم اختر کہتے ہیں کہ انڈین آرمی نے کئی مقامات پر مظاہرین پر سختی کرنے سے پرہیز کیا ہے اور اگر ایسا نہ ہوتا تو وادی میں کہیں زیادہ جانی نقصان ہوتا۔

بی بی سی اردو کے ریڈیو پروگرام سیریین میں عنبر خیری سے بات کرتے ہوئے نعیم اختر کا کہنا تھا کہ جب مظاہرین کوشش کرتے ہیں کہ عسکریت پسندوں کو بچایا جائے اور فوج کو نقصان پہنچایا جائے، تو ایسے مقامات پر فوج کئی مرتبہ پیچھے ہٹ جاتی ہے اور مظاہرین پر گولی نہیں چلاتی۔