دورانِ خریداری شوہرجمع کرانے کا انتظام

چین تصویر کے کاپی رائٹ ThE PAPER
Image caption لوگوں کو شکایت ہے کہ یہ ڈبے ہوا دار نہیں ہیں اور ان میں بہتری کی گنجائش ہے

چین کے ایک شاپنگ مال نے دیر تک خریداری کرنے والی خواتین کے لیے شوہر جمع کروانے کی جگہ متعارف کروائی ہے۔

اب خواتین اپنی دیر تک شاپنگ کرنے کے دوران یہاں اپنے شوہروں کو چھوڑ سکتی ہیں اور واپسی پر انہیں حاصل کر سکتی ہے۔

* سعودی بیوی کو منانے کا انوکھا انداز

ایک خبر کے مطابق شنگھائی کے گلوبل ہاربر مال میں شیشیے کے ڈبے نصب کیے گئے ہیں جہاں بیویاں اپنے ایسے ناراض شوہروں کو جمع کروا سکتی ہیں جنہیں طویل خریداری کے دوران ساتھ گھسیٹا جانا پسند نہیں ہے۔

ہر ڈبے کے اندر ایک کرسی ہے، مانیٹر، کپمیوٹر اور گیمز پیڈ ہے جہاں مرد بیٹھ کر 90 کی دہائی کی گیمز کھیل سکتے ہیں۔

ابھی تو یہ سہولت مفت ہے تاہم آنے والے مہینوں میں اس کے لیے فیس بھی مقرر کر دی جائے گی۔

یہ سہولت استعمال کرنے والے مردوں نے ’دی پیپر‘ کو بتایا کہ یہ ایک انوکھا خیال ہے۔

یانگ نامی شخض کا کہنا تھا ’یہ ڈبے بہت اعلیٰ ہیں۔ میں نے ٹیکن 3 کھیلی اور مجھے لگا میں پھر سے سکول کے زمانے مںی لوٹ گیا ہوں۔‘

ایک دوسرے شخص وُو نے بھی اس سے اتفاق کیا اور کہا کچھ چیزوں کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ ’یہاں ایئر کنڈیشنر نہیں ہے، تازہ ہوا نہیں ہے۔ میں پانچ منٹ اندر بیٹھا اور پسینے سے شرابور ہو گیا۔ ‘

ان ڈبوں کا چین کے سوشل میڈیا پر کافی مذاق اڑایا جا رہا ہے اور ان کے بارے میں بحث جاری ہے کہ کیا اس خیال کو مزید بڑے پیمانے پر اپنایا جا نا چاہیے۔

ایک صارف نے اس کی حمایت کرتے ہوئے کہا ’ان شوہروں کو اپنی بیگمات کو شاپنگ پر لے جانے اور ان کے بل ادا کرنے کا کوئی تو معاوضہ ملنا چاہیے۔‘

لیکن اس سے اختلاف کرنے والی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ ’اگر میرا شوہر باہر جا کر گیمز کھیلنا چاہتا ہے تو مجھے ساتھ لے جانے کی کیا ضرورت ہے۔‘

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں