دبئی کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، رہائشی محفوظ

تصویر کے کاپی رائٹ Nivetha Vijayathasan

متحدہ عرب امارات میں دبئی میں ایک رہائشی بلند عمارت میں آگ لگ گئی ہے جو تیزی سے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ڈالی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ پھیل رہی ہے۔

فروری 2015 میں اسی عمارت میں آگ لگی تھی: تصاویر

کہا جا رہا ہے کہ جس عمارت میں آگ لگی ہے وہ ٹارچ ٹاور ہے جس کا شمار دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارتوں میں ہوتا ہے۔

دو سالوں میں دوسری بار ہے کہ اس عمارت میں آگ لگی ہو۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارت میں سے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔ آگ بجھانے کا عملہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹارچ ٹاور 1148 فٹ بلند ہے۔

ٹارچ ٹاور کا افتتاح 2011 میں ہوا تھا اور یہ 79 منزلہ عمارت ہے۔ افتتاح کے وقت یہ دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارت تھی لیکن اب یہ ساتویں نمبر پر ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption اسی ٹاور میں دو سال قبل بھی آگ لگی تھی

سکائی سکریپر سینٹر کے مطابق یہ عمارت دنیا کی بلند ترین عمارتوں کی فہرست میں 32 ویں نمبر پر ہے۔ اس میں 676 فلیٹس ہیں۔

دو بیڈ روم اپارٹمنٹ کی قیمت پانچ لاکھ ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ اس عمارت میں آٹھ منزلہ پارکنگ ہے اور سوئمنگ پول ہے۔

متعلقہ عنوانات