کابل میں بینک کے باہر دھماکے میں چار افراد ہلاک، متعدد زخمی

کابل تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکام کے مطابق ایک بم دھماکے کےنتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے مصروف علاقے میں ایک بینک کے باہر ہونے والا یہ دھماکہ بظاہر خودکش حملہ تھا۔

منگل کو جس جگہ پر دھماکہ ہوا ہے اس کے قریب ہی غیر ملکی سفارتخانے ہیں۔

٭ کابل: مسجد میں بم حملہ، 20 افراد ہلاک

٭ قندھار میں نیٹو قافلے پر خود کش حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

٭ طالبان کا فوجی اڈے پر حملہ، 26 افغان فوجی ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ عید سے پہلے شہر کے بینکوں میں کافی رش ہوتا ہے۔

افغان دارالحکومت کابل میں حالیہ کچھ عرصے میں شدت پسندی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں یہ دوسرا بم حملہ ہے۔

گذشتہ جمعے کو ایک مسجد میں حملے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے تھے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب ہی امریکی سفارت خانہ ہے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔

ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں