انڈیا میں چوروں نے سرنگ کھود کر بینک لوٹ لیا

A view inside the 25ft tunnel that the thieves dug
Image caption چوروں نے کئی ماہ تک یہ سرنگ کھودی

انڈیا کے شہر ممبئی میں چوروں نے ایک حکومتی بینک 25 فٹ لمبی سرنگ کھود کر لوٹ لیا ہے۔ چوروں کو یہ سرنگ کھودنے میں چار ماہ لگے۔

پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ کیش رقم اور زیور چوری ہوا ہے تاہم اس کی مالیت کا اندازہ لگانا ابھی باقی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے منصوبہ سازوں نے بینک آف بروڈا کی عمارت کے ساتھ والی جگہ کرائے پر لی تھی تاکہ وہ بینک میں چوری کرنے کے لیے سرنگ کھود سکیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ چوری کرنے والوں نے ساتھ والی دکان میں ایک روزمرہ اشیا کی دکان بنائی تھی تاکہ کسی کو بھی اس حوالے سے شک نہ ہو۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیر کے روز بینک ملازمین نوکری کے لیے پہنچے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ چوری سنیچر کی شب کی گئی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Anushree Fadnavis
Image caption پولیس کا ماننا ہے کہ چوروں نے بینک کے ساتھ ہی ایک دکان کھول رکھی تھی

اب تک یہ ظاہر نہیں کہ کسی کو شک پڑے بنا کئی ماہ تک یہ چور سرنگ کھونے میں کیسے کامیاب ہوئے۔

مقامی میڈیا نے بینک کے بہت سے پریشان صارفین سے بات کی جن میں کچھ کا کہنا تھا کہ ان کی عمر بھر کی جمع پونجی بینک میں لاکروں میں موجود تھی اور اب وہ لٹ گئی ہے۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ کئی نسلوں سے ان کے خاندان میں جو زیور تھا وہ چوری ہو گیا ہے۔

پیر کے روز جب بینک ملازین بینک پہنچے تو انھوں نے یہ واقعہ پولیس میں رپورٹ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پینک کے 225 میں سے 30 لاکروں میں چوری کی گئی ہے۔

اس واقعے کے ملزمان کی نشاندہی ہونا ابھی باقی ہے۔

Image caption پولیس کا کہنا ہے کہ پینک کے 225 میں سے 30 لاکروں میں چوری کی گئی ہے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Anushree Fadnavis
Image caption بینک آف بروڈا سرکاری بینک ہے

اسی بارے میں