چین میں معشوق سے چھٹکارا پانے کے لیے ہسپتال

تصویر کے کاپی رائٹ Alamy

چین میں ایک نئی صنعت ابھر کر سامنے آئی ہے جہاں وہ شادی شدہ جوڑے جو ایک دوسرے کے پیٹھ پیچھے دوسروں کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرتے ہیں، ان میں سے متاثرہ فرد کئی ہزار ڈالر دے کر ناجائز تعلق قائم کرنے والے فرد کے معشوق سے چھٹکارا پا لیتے ہیں۔

ویئ قنگ لوو ہسپتال میں کالے کپڑے پہنے درمیانی عمر کی ایک عورت کو لایا جاتا ہے۔

انھوں نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر مجھ سے بات کی اور بتایا کہ وہ شنگھائی کے سب سے مشہور معشوق بھگانے والے ہسپتال کیوں آئی ہیں۔

مجھے انھوں نے بتایا کہ ان کے شوہر کے ساتھ تعلقات مشکلات کے بعد اب بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

'مجھے لگتا تھا کہ ہماری شادی شدہ زندگی پہلے تھی لیکن اب مجھے اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ زیادہ بہتر ہے، یہ اصل زندگی ہے۔'

اس بارے میں مزید پڑھیے

’دوسری بیوی‘ کی ویب سائٹ سے خواتین کو بھی ’فائدہ‘

عاشق کو شوہر کی صورت دینے کی کوشش

انڈیا: شادی سے انکار، خاتون نے عاشق پر تیزاب پھینک دیا

کئی ہفتے تک ماہرانہ رائے دہی یعنی میرج کونسلنگ لینے کے بعد یہ خاتون اس نتیجے پر پہنچی ہیں۔ ان کونسلنگ کے مراحل میں انھیں زندگی کو مثبت انداز میں دیکھنے اور بہتر بیوی بننے کے بارے میں بتایا گیا۔

ویئ قنگ ہسپتال کی مشترکہ بانی منگ لی ہسپتال آنے والی خواتین کو ماہرانہ رائے دیتی ہیں تاکہ وہ کامیاب شادی شدہ زندگی گزار سکیں اور اس طرح اپنے شوہر کی توجہ اپنے تک محدود و مرکوز رکھیں۔

لیکن کئی کیسز ایسے ہوتے ہیں جہاں شوہر اپنے بیویوں کے علاوہ اوروں کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کر لیتے ہیں۔

چین

انھیں خاتون نے مجھے بتایا: 'جب مجھے اپنے شوہر کے ناجائز تعلقات کا علم ہوا تو میں نے اُس سے سوالات کیے۔ ہماری لڑائیاں ہوئی اور میں بار بار سوال کرتی رہی کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔ شروع میں اس نے احساس ندامت دکھایا لیکن مسلسل لڑائی کے بعد اس نے مجھ سے بات کرنا ختم کر دی جس کے بعد میں نے ماہرانہ مدد لینے کا فیصلہ کیا۔'

اس مدد کے لیے ان خاتون نے شنگھائی کے ویئی قنگ ہسپتال سے رجوع کیا اور انھیں پیسے دیے تاکہ وہ ان کے شوہر کی معشوقہ سے چھٹکارا دلا دیں۔

کئی ہزار ڈالر خرچ کرنے کے باوجود یہ خاتون سمجھتی ہیں کہ یہ طریقہ طلاق لینے سے بہتر حل تھا۔

اس بارے میں مزید پڑھیے

’خوبصورتی مرد کی نظر کیوں طے کرے؟‘

غیر ازدواجی جنسی تعلق، قصوروار مرد یا عورت؟

غیر ازدواجی جنسی تعلق، قصوروار مرد یا عورت؟

ہسپتال کی بانی منگ لی اور ساتھی بانی شو ژن شنگھائی میں اپنا ہسپتال گذشتہ 17 سال سے چلا رہے ہیں اور اب تک دس لاکھ سے زیادہ گاہکوں کو مشورے فراہم کر چکے ہیں۔

شو ژن نے بتایا کہ شادیوں میں مختلف قسم کی مشکلات ہوتی ہیں۔ ان میں سے ایک ہے ناجائز تعلقات۔ یہ بہت سنگین مسئلہ ہے اور یہ نہ صرف خاندان بلکہ معاشرے کے لیے مشکلات پیدا کرتا ہے۔'

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

انھوں نے بتایا: 'ہمارے پاس 33 مختلف طریقے ہیں جس کے ذریعے ہم معشوق سے جان چھڑواتے ہیں۔'

جو طریقے شو ژن نے مجھے بتائے وہ یہ تھے: معشوقہ کو ترغیب دینا کہ وہ کسی اور شخص کی محبت میں مبتلا ہو جائے، شوہر کو دوسرے شہر میں نوکری کے لیے منتقل کر دیا جائے، والدین اور دوستوں کو راضی کیا جائے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور معشوقہ کو شوہر کی بدکرداری اور بیماریوں کے بارے میں آگاہ کرنا تاکہ وہ اسے چھوڑ دے۔

جب میں نے شو ژن سے باقی 29 طریقوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہی تو انھوں نے کہا: وہ ہمارے کاروباری راز ہیں۔ ہم ان کے بارے میں میڈیا میں گفتگو نہیں کر سکتے۔'

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں