دلی میں ریپ کے تازہ ترین واقعے پر احتجاج
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

دہلی میں ریپ کے تازہ ترین واقعے پر احتجاج

دلی میں جعمہ کی رات ایک لڑکی کو مبینہ طور پر ریپ کرنے والے ٹیکیسی ڈرائور کو عدالت نے تین دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ اس شخص کو گزشتہ رات متھورا سے گرفتار کیا گيا تھا۔ لڑکی نے میجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ دلی میں اس ریپ کیس کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹيکسي بُکنگ سروس اوبر پر دلي ميں پابندي لگا دي گئي ہے اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اِسے ایک شرمناک واقعہ قرار دیا ہے۔ دلی سے سہیل حلیم