’موٹے مرد اور دبلی خواتین مفت کھائیں‘

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption چین میں ایک ریسٹورنٹ میں موٹے مردوں اور دبلی خواتین کو رعایت کی پیشکش کر رہا ہے

چین میں ایک ریسٹورنٹ میں موٹے مردوں اور دبلی خواتین کو رعایت کی پیشکش کر رہا ہے۔

چائنا ریڈیو انٹرنیشنل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی چین کے شہر چونگ کنگ میں واقع ناہو ریسٹورنٹ گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے یہ پیشکش کر رہا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق مرد گاہکوں کا جتنا وزن بڑھتا جائے گا ان کو اتنی زیادہ ریاعت دی جائے گی اور اگر کوئی مرد 140 کلو سے زیادہ وزنی ہے تو وہ مفت میں کھائے گا۔

مگر اس کے برعکس خواتین اسی صورت میں مفت کھا سکتی ہیں اگر ان کا وزن 35 کلو سے کم ہو۔

ریسٹورنٹ کے سماجی رابطے کی سائٹ کے پیج پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں گاہکوں کا وزن ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پیج پر یہ پیغام درج ہے ’ناہو ریسٹورنٹ کو پتلے اور موٹے لوگوں کا خیال ہے، اپنے پتلے یا موٹے دوستوں کو لائیں اور مفت میں کھائیں۔‘

موٹے صارفین کو مفت کھانے فراہم کرنے کی اسی طرح کی ایک مضحکہ خیز پیشکش 2010 میں امریکی شہر لاس ویگاس کے ایک ریسٹورنٹ نے کی تھی۔ یہ ریسٹورنٹ 10000 کیلری تک کے برگر بناتا ہے۔

سماجی رابطوں کی سائٹوں کے زیادہ تر چینی صارفین کے خیال میں یہ پیشکش دلچسپ ہے۔ مگر ایک صارف کے مطابق عورتوں کے لیے مقرر34.5 کلو وزن کی حد بہت کم ہے۔

اسی بارے میں