بھکاریوں کا کیجریوال کو انتخابی مہم کے لیے چندہ

تصویر کے کاپی رائٹ AFP and Getty
Image caption کیجریوال تقریباً دو ماہ تک دہلی کے وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے تھے

دہلی کی سابق حکومت کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ انھیں انتخابی مہم کے لیے دہلی کے بھکاری بھی چندہ دے رہے ہیں۔

اروند کیجریوال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے صفحے پر لکھا ہے کہ ٹریفک سگنل پر انھیں ایک بھکاری نے پانچ روپے دیے۔

’بھکاری نے کہا کہ یہ میری طرف سے تھوڑا سا چندہ ہے۔ ہم غریبوں کو صرف آپ سے ہی امید ہے۔‘

اروند کیجریوال کے مطابق اس واقعے کے بعد وہ اپنے آنسو نہیں روک پائے اور بھکاری کے دیے ہوئے پانچ روپے اب بھی ان کی جیب میں موجود ہیں۔

دوسری جانب اروند کیجریوال منگل انتخابات میں حصہ لینے لیے اپنے کاغداتِ نامزدگی جمع نہیں کرا سکے اور اب بدھ کو اپنے کاغذات جمع کرائیں گے۔

وہ منگل کو اپنے لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرا سکے تھے۔

انتخابات مہم کے سلسلے میں کانگریس کے رہنما اجے ماکن نے اروند کیجریوال کی کھلی بحث کے چیلنج کو قبول کر لیا ہے جبکہ حکمراں جماعت بی جے پی کی جانب سے دہلی کی وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزد رہنما کرن بیدی نے واضح کیا ہے کہ وہ اسمبلی میں بحث کے لیے تیار ہیں لیکن ایوان کے باہر

اسی بارے میں