بھارت فرانس سے 36 رفائل لڑاکا طیارے خریدے گا

تصویر کے کاپی رائٹ MEA
Image caption فرانس کے دورے پر گئے وزیراعظم نریندر مودی کا دارالحکومت پیرس کے قریب پر تپاک استقبال کیا گیا

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے فرانس کے دورے پر دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور جوہری توانائی کے حوالے سے اہم معاہدے ہوئے ہیں۔

فرانس بھارت کو 36 رفائل لڑاکا طیارے فروخت کرے گا۔ اس کے علاوہ بھارت کے علاقے جیتا پور میں جوہری توانائی پلانٹ تیار کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

فرانس بھارت کو تین سمارٹ شہر بنانے میں بھی مدد کرے گا۔

اس سے پہلے فرانس کے دورے پر گئے وزیراعظم نریندر مودی کا دارالحکومت پیرس کے قریب پر تپاک استقبال کیا گیا۔

صحافیوں سے خطاب کرنے کے بعد فرانس کے صدر فرانسوا اولاند اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دریائے سین میں کشتی کی سیر کرتے ہوئے بھی اہم مسائل پر بات کی۔

بھارت نے فرانس سے 36 رفائل لڑاکا طیارے جلد سے جلد دینے کو کہا جو اڑنے کی حالت میں ہوں۔

دونوں ممالک نے جیتا پور میں جوہری توانائی پلانٹ کے لیے تعاون پر اتفاق کیا۔ بھارت میں چھ جوہری پلانٹ کے لیے فرانس کے دو ارب یورو کی سرمایہ کاری کرے گا۔

بھارت اور فرانس کے درمیان جن دوسرے معاملات پر مذاکرات ہوئے ان میں دونوں ممالک میں ویزا قواعد آسان کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر فرانس نے کہا کہ ممبئی حملوں کے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی حیران کن ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ PTI
Image caption فرانس کے صدر فرانسوا اولاند اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دریائے سین میں کشتی کی سیر کرتے ہوئے بھی اہم مسائل پر بات کی

اسی بارے میں