جہاز نما کھلونے اور ’ویزہ کا دیوتا‘

لاکھوں بھارتی باقاعدگی سے مندروں اور دیگر عبادات کی جگہوں پر جا کر دعائیں مانگتے ہیں۔

زیادہ تر افراد اولاد کے لیے دعا کرتے ہیں لیکن حالیہ برسوں میں کچھ غیر معمولی مندر قائم ہوئے ہیں جن میں سے کچھ ایسے مندر ہیں جہاں پر لوگ ویزہ لگ جانے کی دعائیں مانگتے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption بھارت کی ریاست پنجاب کے گاؤں تلہن میں یہ ڈیڑھ سو سال پرانے گردوارے میں ایسے سکھوں کا جانا ضروری ہے جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔
تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption سکھوں کا یہ اعتقاد ہے کہ شہید بابا نہال سنگھ کے گردوارے میں دعا مانگنے سے ویزہ ملنے کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے۔
تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption دعا مانگنے کے لیے آنے والے سکھ جہاز کے کھلونے لاتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے ان کو ویزہ مل جائے گا۔ اس گردوارے کے باہر واقع دکانوں میں یہ کھلونے فروخت کیے جاتے ہیں۔
تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption بھارتی ریاست تلنگانہ میں چلکر بالاجی مندر ایک اور ععبادت کی ایسی جگہ ہے جہاں دسیوں ہزاروں افراد ’ویزہ دیوتا‘ سے ویزے کی دعا مانگنے آتے ہیں۔
تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption یہ مندر حیدر آباد شہر کے قریب سب سے پرانے مندروں میں سے ایک ہے اور یہاں پر ویزے کی دعا مانگنے بہت سے کمپیوٹر پروفیشنلز آتے ہیں۔
تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption یہ مندر دہ دہائی قبل اس وقت مشہور ہوا جب چند سافٹ وییر پروفیشنلز نے یہاں دعا مانگی اور ان کو امریکہ کا ویزہ مل گیا۔
تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption یہ مندر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کھلا ہوتا ہے اور ایک اندازے کے مطابق ان تین دنوں میں 70 ہزار سے ایک لاکھ لوگ آتے ہیں۔

اسی بارے میں