’طمنچے پہ ڈسکو‘ نہ چلانے پر قتل

تصویر کے کاپی رائٹ pr
Image caption ’تمنچے پہ ڈسکو‘ گانے کی ویڈیو میں ہیرو کو ڈسکو میں پستول لہراتے ہوئے رقص کرتے دکھایا گیا ہے

بھارت کی ریاست اتر پردیش کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نجی پارٹی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی پسند کا گانا نہ بجانے پر موسیقی چلانے والے کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اتر پردیش کے علاقے بریلی میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کرنے والے شخص برجیش سری واستو کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس ہتھیار سے ڈی جے کو قتل کیا گیا وہ غیر قانونی تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نجی پارٹی میں برجیش نے ڈی جے سے فلم بلٹ راجا کا گانا ’طمنچے پہ ڈسکو‘ چلانے کا کہا۔

میوزک چلانے والے شخص یعنی ڈی جے ارون ولمکی کو بریلی کی ایک کاروباری شخصیت نے اپنی نجی پارٹی میں موسیقی چلانے کے لیے کہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گولیاں چلانے والا مہمان میزبان کا رشتے دار ہے اور اس نے ڈانس فلور پر کئی ہوائی فائر کیے۔

واضح رہے کہ ’طمنچے پہ ڈسکو‘ گانے کی ویڈیو میں ہیرو کو ڈسکو میں پستول لہراتے ہوئے ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے۔

اسی بارے میں