چینائی میں میٹرو ریل سروس کا آغار

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption چینائی میٹرو ٹرین سروس کا آغاز ایک خاتون ڈرائیور نے کیا

بھارت کا شمالی شہر چینائی ملک کا چھٹا شہر بن گیا ہے جہاں میٹرو ریل سروس چلنا شروع ہوگئی ہے۔

آلندور کو کیامبیدو سے ملانے والی اس میٹرو سروس کے لیے دس کلو میٹر کی پٹڑی بچھائی گئی ہے اور اس پر کُل سات سٹیشن ہیں۔

دس کلو میٹر کا یہ سفر 15 منٹ میں طے کیا جاسکتا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ اس سے شہر میں سڑکوں پر ٹریفک کم کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ شہر میں 45 کلومیٹر طویل میٹرو ٹریک بچھایا جارہا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ سنہ 2015 میں اسے مکمل کر لیا جائے گا۔

بھارت کے پانچ شہرو: دہلی، کولکتہ، بمبئی، بنگلور اور جےپور میں میٹرو ٹرین کی سہولت پہلے سے ہی موجود ہے۔

چینائی میٹروسروس کا افتتاح سوموار کو تامل ناڈو کی وزیراعلی جےللیتا نے کیا۔

پہلی چلنے والی ٹرین کی ڈرائیور 28 سالہ پریتھی نامی خاتون تھیں۔ خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کے والد کا کہنا تھا کہ ’میں خوش ہوں کہ میری بیٹی کا ٹرین ڈرائیور بننے کا خواب پورا ہو گیا ہے۔ اس نے اپنی پہلی نوکری چھوڑ کر چینائی میٹرو سروس میں نوکری کی درخواست دی تھی اور وہ کامیاب ہونی والی پہلی خاتون ہے۔‘

میٹرو سروس کے لیے پٹڑی بچھانے کا منصوبہ مکمل ہونے کے بعد اس پر ایئرپورٹ تک کا سفر کیا جا سکے گا اور اس پر 32 سٹیشن ہوں گے۔

اسی بارے میں