اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

آئی پی ایل کی دو ٹیمیں معطل

انڈيا میں ایک تحقیقاتی کمیٹی نے کرکٹ آئی پی ایل کے دو سرکردہ مالکان گروناتھ میّپن اور راج کندرہ کو سٹے بازي اور جوئے کا قصور وار پایا ہے۔ کمیٹی نے اُنہیں کرکٹ کی تمام سرگرمیوں سے تاحیات معطل کر دیا ہے۔ دونوں کي ٹیموں چننئی سوپر کنگس اور راجستھان رائلز کو بھی دو برس کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی مقرر کردہ جسٹس لودھا کمیٹی نے کیا ہے جو آئی پی ایل میں سپاٹ فکسنگ کے الزامات کی تفتیش کر رہی ہے۔ دلی سے ہمارے نامہ نگار شکیل اختر کی رپورٹ۔