ممبئی میں دھماکے کے بعد آتشزدگی سے آٹھ ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption مقامی ذرائع ابلاغ نے فائر بریگیڈ کے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ناقص وائرنگ آتشزدگی کی وجہ بنی

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ دھماکہ مغربی کُرلا کے ایک ریستوران میں ہوا اور ممکنہ طور پر اس کی وجہ گیس سیلنڈر کا پھٹنا بنی۔

جس وقت حادثہ ہوا تو ریستوران میں بہت رش تھا اور دھماکے کے نتیجے میں عمارت میں آگ لگ گئی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں سے سات افراد جائے حادثہ کے قریب واقع ڈان باسکو انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلبا ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں

حادثے کی وجوہات کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آنے کے بعد پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ آگ گیس سیلنڈر میں دھماکے کے بعد لگی جبکہ مقامی ذرائع ابلاغ نے فائر بریگیڈ کے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ناقص وائرنگ آتشزدگی کی وجہ بنی۔

اسی بارے میں