بھارت میں بی ایس ایف کا طیارہ گر کر تباہ، دس ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہوائی جہاز کو پرواز کے ساتھ ہی گر کر تباہ ہو گیا

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے قریب بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس میں سوار دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس طیارے میں بی ایس ایف کے تکنیکی اہلکار سوار تھے.

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے وزیر مملکت سول ایوی ایشن مہیش شرما کے حوالے سے کہا کہ رانچی کے لیے پرواز کرنے والے سپركنگ طیارے میں سوار تمام دس افراد مارے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی نے بی ایس ایف ذرائع کے حوالے سے کہا کہ باگڈولا گاؤں میں پیش آنے والے حادثے میں کسی بھی سوار کے بچنے کی امید بہت کم ہے۔

وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہوائی جہاز کو پرواز کے ساتھ ہی گر کر تباہ ہو گیا۔

دہلی فائر سروس کے ڈائریکٹر اے شرما نے کہا کہ جائے وقوعہ پر آگ لگ گئی تھی جسے بجھا لیا گیا ہے۔

بی ایس ایف کے ترجمان کے مطابق طیارے میں بی ایس ایف کے تکنیکی اہلکار سوار تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ BSF
Image caption بی ایس ایف کے ترجمان کے مطابق طیارے میں بی ایس ایف کے تکنیکی اہلکار سوار تھے

شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹر جنرل کے دفتر نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ایک تربیتی پرواز تھی۔

سورج نام کے ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ طیارے فضا سے گھومتے ہوئے نیچے آیا اور ایک دیوار سے ٹکرا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیچے کچھ مزدور کام کر رہے تھے انھیں چوٹیں آئیں۔ سورج نے کہا کہ طیارے میں آٹھ سے دس افراد سوار اور ایک شخص بری طرح جل گیا تھا۔ ان کے مطابق اس شخص پاؤں بری طرح جلا ہوا تھا۔

اسی بارے میں