نریندر مودی نے شاہ رخ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

تصویر کے کاپی رائٹ AFP GETTY

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ کر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی بھارتی شخصیات میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

رواں سال جنوری میں نریندر مودی کو فالو کرنے والوں کی تعداد 17,371,600 رہی ہے جبکہ شاہ رخ خان کے ٹوئٹر پر فال کرنے والوں کی تعداد 17,351,100 ہے۔

ٹوئٹر پر فالو کرنے والوں کی تعداد کے حساب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی صرف سپر سٹار امیتابھ بچن سے پیچھے ہیں جن کو سوشل میڈیا ٹیٹ ورک پر فالو کرنے والوں کی تعداد 18.9 ملین ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ٹوئٹر پر اکاؤنٹ narendramodi@ پر ایک اندازے کے مطابق ہر دو ماہ کے دوران مسلسل دس لاکھ فالوورز کا اضافہ ہوا ہے۔

فالو کرنے والوں کی تعداد نے 15 ملین کا ہندسہ گذشتہ برس 22 ستمبر کو ہی عبور کر لیا تھا جبکہ یہ تعداد 20 نومبر 2015 میں 16 ملین سے بڑھ گیا تھا۔

گذشتہ دو ماہ کے دوران ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد میں دس لاکھ سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ نریندر مودی سنہ 2009 سے ٹوئٹر پر موجود ہیں۔ٹوئٹر کے اعداد و شمار کے مطابق بھارتی وزیر اعظم امریکہ صدر باراک اوباما کے بعد دنیا میں دوسرے اور بھارت میں سب زیادہ فالو کیے جانے والے سیاست دان ہیں۔

اسی بارے میں