چین میں برفباری، ایک لاکھ مسافر پھنس گئے

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم سے کم 50 ہزار لوگ منگل کو بھی سٹیشن کے باہر پھنسے رہے گے

چین میں شدید برفباری نے پبلک ٹرانسپورٹ کو متاثر کیا ہے اور ٹرین سٹیشن کے باہر ہزاروں پھنسے ہوئے کھڑے ہیں۔گوان ژُو سٹیشن پر پیر کی رات کم سے کم ایک لاکھ افراد موجود تھے۔

وسطی چین کے علاقے رواں برس سرد ترین موسم سرما کا سامنا کر رہے ہیں۔

ایک طرف ان علاقوں میں کبھی کبھار پڑنے والی برفباری کی پریشانی تو دوسری طرف چین کے نئے سال کی تقریبات کے لیے لاکھوں افراد کی گھروں کو واپسی کے سفر نے مشکلات میں اضافہ کر دیا۔

شمالی اور مرکزی چین میں برفباری کے باعث ٹرینیں تعطل کا شکار ہیں جس کی وجہ سے جنوبی علاقوں میں مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم سے کم 50 ہزار لوگ منگل کو بھی سٹیشن کے باہر پھنسے رہیں گے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption اسی اثنا میں ٹریفک جامز کی وجہ سے گوان ژُو میں 400 افراد کی فلائٹس چھوٹ گئیں

مقامی پولیس کے مطابق سٹیشن پر نظم و ضبط قائم رکھنے کےلیے کم سے کم 5200 پولیس اہلککار تعینات ہیں۔

انھوں نے مسافروں سے درخواست کی کہ وہ اپنی مطلوبہ ٹرین کے بار ے میں تفصیلات آن لائن معلوم کر کے گھر سے نکلیں نہ کہ بغیر جانے سٹیشن کے باہر آر کر پھنس جائیں۔ کیونکہ اس سے پہلے سے موجود ہجوم میں اضافہ ہو جائے گا۔

حکام کے مطابق ان چھٹیوں میں کم سے کم تین ارب لوگ سفر کو جائیں گے جو دنیا کی سب سے بڑی انسانی نقل و حمل میں سے ایک ہے۔

اسی اثنا میں ٹریفک جامز کی وجہ سے گوان ژُو میں 400 افراد کی فلائٹس چھوٹ گئیں۔

اسی بارے میں