چھتیس گڑھ میں خاتون نے پانچ بچیوں کو جنم دیا ہے

تصویر کے کاپی رائٹ cgkhabar
Image caption ڈاکٹروں کے مطابق ابھی تک مذکورہ خاتون اور سبھی بچّیوں کی صحت ٹھیک ہے

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سرگوجا کے ہسپتال میں ایک عورت نے ایک ساتھ پانچ بچیوں کو جنم دیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق ابھی تک خاتون اور سبھی بچّیوں کی صحت ٹھیک ہے۔

یہ خاتون بنكارا گاؤں کی رہنے والی ہیں۔ 23 سالہ خاتون منیكا راجواڑے کو امبیکا پور کے سرکاری ہسپتال میں دو روز قبل ہی لایا گيا تھا۔

سرکاری ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر این کے پانڈے نے بتایا ’آج صبح ہی ڈلیوری ہوئی ہے اور خاتون نے پانچ لڑکیوں کو جنم دیا ہے۔ بچّیوں کی پیدائش وقت سے پہلے ہوئی ہے، اس لیے ان کا وزن کم ہے۔‘

ڈاکٹر پانڈے کے مطابق عام طور پر 9 ماہ میں پیدا ہونے والے بچّوں کا وزن ڈھائی کلو گرام کے آس پاس ہوتا ہے لیکن منیکا کو ڈلیوری سات مہینے میں ہی ہو گئی اور سبھی بچّیاں ایک کلو گرام سے ڈیڑھ کلو گرام وزن کی ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ cgkhabar
Image caption 23 سالہ خاتون منیكا راجواڑے کو امبیکا پور کے سرکاری ہسپتال میں دو روز قبل ہی بھرتی کراوایا گيا تھا

فی الحال بچیوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹر بچیوں کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

خاتون کے شوہر مہیش راجواڑے کے مطابق ان کی بیوی منیکا پہلے بھی حاملہ ہوئی تھیں لیکن ڈلیوری سے قبل ہی بچے کی موت ہو گئی تھی۔ مہیش ایک ساتھ پانچ بچیوں کو پاکر خوش ہیں لیکن ان کے ذہن میں فکریں بھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ بچّیوں کی صحت اور اس کے بعد ان کی پرورش کرنا، تعلیم دینا وغیرہ آسان نہیں ہوگا۔

اسی بارے میں