انڈیا کے نیشنل پارک میں گینڈے کی ہلاکت

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption دنیا میں گینڈوں کی کل تعداد 3300 میں سے 2400 گینڈے کازرنگا پارک میں ہیں

انڈیا کے کازرنگا نیشنل پارک میں غیر قانونی شکاریوں نے ایک گینڈے کو شکار کر کے اس دن مار ڈالا جس دن برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ اس پارک کا دورہ کیا تھا۔

بالغ نر گینڈے کو مار کر اس کا سینگ کاٹ کر نکال لیا گیا تھا۔ اس سے چند ہی گھنٹے پہلے شاہی جوڑا سفاری کے دوران ایک نایاب سینگ والے گینڈے سے صرف 50 میٹر دور تھے۔

شمالی مشرق صوبہ آسام کے اس 430 مربع کے پارک میں ایک سینگ والے گینڈوں کی دنیا میں سب سے زیادہ تعداد موجود ہے۔ غیر قانونی شکاری گینڈوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں جو اس جانور کو اس کے سینگوں کے لیے مارتے ہیں۔ حیوانات کے تحفظ کرنے والی تنظیمیں اب اس جانور کو معدومی کے خطرے سے دوچار سمجھتی ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption ولیم اور کیٹ نے ہاتھی کے بچوں کو دودھ پلایا

اس سال 2016 میں اب تک سات گینڈے مارے جا چکے ہیں جبکہ پچھلے برس 20 گینڈوں کو مارا گیا تھا۔

دنیا میں گینڈوں کی کل تعداد 3300 ہے جس میں سے 2400 گینڈے کازرنگا پارک میں موجود ہیں۔

اس پارک میں ہاتھی، بھینسے اور غیر محفوظ ہرن اور چیتے بھی موجود ہیں۔

اسی بارے میں