BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
امریکہ 2008
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 29 August, 2008, 14:57 GMT 19:57 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
جنگی جرائم کے الزامات سے انکار
 
کرادچ
ٹریبونل کی اگلی پیشی سترہ ستمبر کو ہو گی
بوسنیائی سرب رہنما رادوان کرادچ نے اقوام متحدہ کی جنگی جرائم کی ٹریبونل میں اپنے خلاف لگائے جانے والے الزامات انکار کیا ہے۔

ٹریبونل کے جج نے کرادچ کی جانب سے قصوروار نہ ہونے کی عذرداری ٹریبونل میں دی جو کہ عدالت کا طریقہ کار ہے۔

ٹریبونل کی اگلی پیشی سترہ ستمبر کو ہو گی۔

جج نے کرادچ کی طرف سے عذرداری دی کیونکہ کرادچ نے اپنے خلاف لگے الزامات سننے سے انکار کردیا تھا۔

جج نے کہا ’ایک الزام کے مطابق آپ پر نسل کشی کا الزام ہے۔ آپ کیا عذرداری دیں گے قصوروار یا نہیں۔‘

کرادچ نے کہا ’میں کوئی عذرداری نہیں کروں گا اور اس عدالت کے بارے میں میرا مؤقف صاف ہے۔‘

جج نے کہا ’میں پھر آپ کی طرف سے عذرداری بیان کرتا ہوں۔ کیا باقی دس الزامات میں بھی آپ کا مؤقف یہی رہے گا۔‘

کرادچ نے کہا ’بالکل۔‘

جج نے جب کرادچ کے بارے میں عذرداری پیش کی تو کرادچ نے کہا ’جو آپ نے کہا کیا میں اس پر اعتبار کر سکتا ہوں۔‘

جج نے پوچھا ’کون سی بات۔‘ جس پر کرادچ نے کہا ’میں بےقصور ہوں۔‘

جج نے کہا ’مسٹر کرادچ ہم وقت آنے پر دیکھیں گے۔‘

کرادچ کو جنگی جرائم کے گیارہ الزامات کا سامنا ہے جن کا تعلق بوسنیائی جنگ سے ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں کو قتل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق بوسنیائی سرب رہنما رودوان کرادچ نے اقوامِ متحدہ کے جنگی جرائم ٹریبیونل سے اپیل کی ہے کہ ان پر چلنے والے مقدمے کی تیاریوں کے انچارج جج کو تبدیل کر دیا جائے۔ اور ان جج صاحب کو اب تبدیل کردیا گیا ہے۔

بی بی سی کے مائیک وولڈرچ کے مطابق کہ یہ ناممکن تھا کہ کرادچ قصوروار کی عذرداری دیں گے۔

 
 
اسی بارے میں
کرادچ پر فرد جرم عائد
31 July, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد