پاکستان کی سری لنکا پر برتری

ابوظہبی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر دو سو سے زائد رن بنا لیے ہیں۔

اس وقت توفیق عمر اور اظہر علی کریز پر موجود ہیں اور توفیق عمر نے سنچری مکمل کر لی ہے۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی محمد حفیظ تھے جنہوں نے پچھہتر رن بنائے۔

پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو ایک سو اٹھارہ رنز کا آغاز فراہم کیا جبکہ دوسری وکٹ کے لیے اظہر علی اور توفیق عمر نے بھی سنچری شراکت قائم کی ہے۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستانی بولر جنید خان کی تباہ کن بولنگ کے نتیجے میں سری لنکن ٹیم 197 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔