جہاز کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی سے تقریبا پچاس کلومیٹر دور ایک لنک روڈ پر نجی کمپنی کے چھوٹے طیارے نے فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ نوابشاہ سے کراچی آزمائشی پرواز پر تھا اور اس میں ایک تجربے کار اور دو زیر تربیت پائلٹ سوار تھے، جو اس ہنگامی لینڈنگ کے دوران محفوظ رہے۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق انہیں پائلیٹ نے بتایا ہے کہ جہاز میں فنی خرابی ہوگئی تھی اور ان کے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا جس وجہ سے سڑک پر جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔