چینی خلائی سٹیشن میں نئی پیش رفت

چین نے اپنا خلائی سٹیشن تعمیر کرنے کے منصوبے کے تحت بغیر پائلٹ کے چلنے والا ایک جہاز خلا میں بھیجا ہے۔

یہ خلائی جہاز شمال مغربی چین میں واقع صحرائے گوبی سے راکٹ کی مدد سے خلا میں بھیجا گیا۔

خلائی جہاز کے زمین کے مدار میں پہنچنے کے بعد چینی سائنسدانوں کو امید ہے کہ وہ اس طیارے کو پچھلے مہینے بھیجے گئے ایک اور خلائی جہاز کے ساتھ منسلک کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

اگر چین اس میں کامیاب ہوجاتا ہے تو وہ اس تجربے کو جاری رکھنے کے لیے مزید خلائی جہاز اگلے سال زمین کے مدار میں بھیجے گا۔

اسی بارے میں