امریکہ میں پین کلّرز سے اموات

صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں ہیروئن اور کوکین سے ہونے والی اموات سے زیادہ اموات درد کم کرنے کی دواؤں کے ضرورت سے زیادہ استعمال سے ہوتی ہیں۔

ان ماہرین کے مطابق ڈاکٹروں کی تجویز کردہ خوراک سے زیادہ دوا کھانے کے رحجان نے ایک وبا کی شکل اختیار کر لی ہے۔

وباؤ پر قابو پانے کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق درد کو کرنے والوں صرف چار دواؤں کی فروخت گزشتہ بارہ سال میں چار گنا ہوئی ہے اور ایک کروڑ بیس لاکھ امریکی یہ دوائیں کسی طبی سبب کے بغیر کھاتے ہیں۔

اسی بارے میں