بینکاک میں سیلاب، چار سو بیس ہلاک

تھائی لینڈ کے دارلحکومت بینکاک کے نئے ضلعوں میں سیلاب آ گیا ہے اور ملک کی تاریخ کے بدترین سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار سو بیس ہو گئی ہے۔

اگرچہ شہر کے مرکزی علاقوں میں ریت کی بوریوں اور بند باندھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں لیکن مقامی لوگوں نے ان علاقوں میں کھڑے پانی کو کم کرنے کے لیے کئی بند توڑ ڈالے ہیں۔

شہر کے شمالی، مشرقی اور مغربی علاقے اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔