وکی لیکس کے بانی جولیان اسانژ کا فیصلہ آج

وکي لیکس کے باني جولين اسانژ کو جنسی تشدد اور ریپ کے الزامات میں برطانیہ سے سویڈن بھیجے جانے کا فیصلہ آج بروز بدھ سنایا جائے گا۔

لندن ہائی کورٹ کے دو ججوں پر مشتمل مقدمے کی سماعت آج مکمل ہو گی اورفیصلہ کیا جائے گا کہ آیا چالیس سالہ جولين اسانژ کو سویڈن کے حوالے کیا جائے یا نہیں۔

واضح رہے کہ جولين اسانژ پر گزشتہ برس اگست میں سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں دو سویڈش خواتین پر جنسی تشدد کرنے کے الزامات ہیں جس سے وہ انکار کرتے ہیں۔