شاہد آفریدی کی پاکستانی ٹیم میں واپسی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام سے اختلافات کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے کرکٹر شاہد آفریدی کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی ہوگئی ہے۔

وہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیے گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کی واپسی بدھ کے روز ان کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف سے ملاقات کے بعد ہوئی ہے۔

شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ کے دور میں ٹیم کے سابق کوچ وقاریونس سے اختلافات کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کو مشروط طور پر خیرباد کہنے کا اعلان کردیا تھا۔