شام: 15 فوجی اور حکومت نواز ہلاک

شام میں سکیورٹی فورس اور حکومت کے حامی پندرہ مسلح افراد کو فوج چھوڑ کر جانے والوں نے ہلاک کر دیا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ ان میں سے سات اس وقت ہلاک ہوئے جب حمص صوبے میں ایک فوجی قافلے کو بم سے نشانہ بنایا گیا۔

مزید آٹھ افراد جن میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے اسی علاقے میں کیے جانے والے ایک اور حملے میں ہلاک ہوئے۔

اسی بارے میں