شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، تین ہلاک

پاکستان کے قبائلی شمالی وزیرستان میں ایک مشتبہ مکان پر ہونے والے دو امریکی ڈرون حملوں میں کم سے کم تین شدت پسند ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق آج شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ سے دو کلو میٹر دور جنوب کی جانب درپہ خیل کے علاقے میں واقع ایک مشتبہ مکان کو امریکی جاسوس طیاروں نے دو بار میزائل حملے میں نشانہ بنایا۔ انہوں نے حملوں میں مکان میں موجود تین مشتبہ شدت پسند ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔ حملے میں مکان مکمل طورپر تباہ ہوگیا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو مقامی طالبان نے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مرنے والے شدت پسندوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ کے مقامی طالبان سے بتایا جاتا ہے۔