یونیسکو کو اسرائیلی امداد بھی بند

اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو کی امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل نے یہ اقدام یونیسکو کی جانب سے فلسطین کو مکمل رکنیت دیے جانے کے فیصلے کے نتیجے میں کیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل یونیسکو کو جاری کیے جانے والی بیس لاکھ ڈالر سالانہ امداد روک رہا ہے۔

اس سے قبل امریکہ نے بھی یونیسکو کو سالانہ چھ کروڑ ڈالر کی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا۔