میکسیکو میں کھلاڑیوں پر حملہ، آٹھ ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ مغربی میکسیکو کے ایک پارک میں والی بال کھیلتے ہوئے کھلاڑیوں پر مسلح حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ان کے مطابق اس حملے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام کے بقول نقاب پہنے ہوئے مسلح افراد کی تعداد دو تھی اور انہوں نے نشانہ لے کر فائرنگ کی۔

اب تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔