اغواء شدہ تیل بردار بحری جہاز آزاد کردیا گیا

اطلاعات ہیں کہ گزشتہ ہفتے نائجر ڈیلٹا سے اغواء ہونے والا نائجیریا کا تیل بردار بحری جہاز آزاد کردیا گیا ہے۔

ہیلی فیکس نامی تیل بردار بحری جہاز کے عملے کے ارکان کی سلامتی کے بارے میں اب تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

نائجر ڈیلٹا کا علاقہ تیل بردار بحری جہازوں کے لیے خطرناک سمجھا جانے لگا ہے جہاں بحری قزاق انہیں ہدف بنارہے ہیں۔

زیادہ تر واقعات میں بحری جہاز اور اس کے عملے کو آزاد کرنے سے پہلے بحری قزاق جہاز سے تیل نکال لیتے ہیں۔