برلسکونی سے استعفٰی کا مطالبہ

حزبِ اختلاف کے حامی لاکھوں افراد وسطی روم میں اطالوی وزیراعظم سلویو برلسکونی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے کے لیے جمع ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماء پیئرلوئی جی بیرسانی نے مجمع کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حزبِ اختلاف کے گروپوں کے ساتھ مل کر نئی حکومت بنانے کے لیے تیار ہیں۔

سلویو برلسکونی کی حکومت کو اٹلی پر بڑے قرضوں کی وجہ سے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔