شام میں قیدیوں کی رہائی

شام کی حکومت نے عید الاضحٰی کے موقع پر حالیہ مظاہروں میں گرفتار ہونے والے پانچ سو تریپن قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ پانچ سو تریپن ایسے قیدیوں کے جن کے ہاتھ خون سے رنگ ہوئے نہیں ہیں انھیں عید الاضحٰی کے موقع پر رہا کر دیا جائے گا۔

دریں اثناء حومض کے شہرمیں ٹینک سے کی جانے والی فائرنگ میں پانچ شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

قاہرہ میں عرب لیگ کے سربراہ نے کہا ہے کہ تنظیم شام میں جاری تشدد پر تشویش کا شکار ہے اور شام کی حکومت سے اپیل کی وہ عرب ملکوں کے ساتھ متفق ہونے والے اقدامات پر قائم رہیں اور شہریوں کی حفاظت اور مذاکرات کی طرف پیش قدمی جاری رکھے۔