نائجیریا: ’ابوجہ میں حملوں کی منصوبہ بندی‘

نائجیریا میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اسے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اسلامی شدت پسند گروہ دارالحکومت ابوجہ میں حملے کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

ایک بیان میں امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ عالیشان ہوٹلوں اور نائجیریا میں چیک پوائنٹس پر جانے سے گریز کریں۔

امریکی وارننگ نائجیریا میں حالیہ بم حملوں کے بعد جاری کی گئی ہے جن کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے قبول کی تھی۔