لیڈی گاگا نے ایم ٹی وی ایوارڈ جیت لیے

مشہور امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے ایم ٹی وی ایوارڈز کی تقریب کے دوران سال کی بہترین خاتون گلوکارہ ، بہترین گانے اور سال کی سب سے اچھی میوزک ویڈیو کا اعزاز جیت لیا ہے۔

شمالی آئیرلینڈ کے شہر بیلفاسٹ میں ہونے والی موسیقی کے ایوارڈز کی اس سالانہ تقریب میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے کم عمر گلوکار جسٹن بیبر نے سال کے بہترین مرد گلوکار اور امریکی راک بینڈ تھرٹی سیکنڈز ٹو مارس نے بہترین گروپ کا ایوارڈ جیتا۔

ایم ٹی وی ایوارڈ ہر سال یورپ کے کسی شہر میں منعقد کیے جاتے ہیں لیکن ان میں اعلیٰ ترین ایوارڈ عموماً امریکی گلوکار اور موسیقار ہی جیتتے ہیں۔