لائبیریا: پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ، ایک ہلاک

لائبیریا میں صدارتی انتخابات سے قبل پولیس کے ساتھ مظاہرین کے تصادم میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

یہ واقعہ لائبیریا کے دارالحکومت مونروویا میں اس وقت پیش آیا جب حزبِ اختلاف کے حامیوں اپنی جماعت کے صدر دفتر کے باہر ریلی منعقد کررہے تھے اور پولیس کی مداخلت سے پولیس اور حزبِ اختلاف کے حامیوں میں جھڑپ ہوگئی۔

ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ منگل کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے کو معطل کردیا جائے۔ حزبِ اختلاف نے دوسرے مرحلے کے بائیکاٹ کا پہلے ہی اعلان کردیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں جو غلطیاں ہوئی ہیں پہلے اس کا ازالہ کیا جائے۔