امریکہ اور بولیویا میں سفارتی تعلقات بحال

امریکہ اور بولیویا کے درمیان تین سال کے بعد سفارتی تعلقات استوار کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

بولیویا نے امریکی سفارتکار اور امریکی ڈرگ انفورسمنٹ کے اراکین کو تین سال قبل اپنے ملک سے نکال دیا تھا۔

بولیویا کے صدر ایوو مورالیس نے الزام عائد کیا تھا کہ سفارتکار اور امریکی ایجنٹ ان کی حکومت کے مخالفین کے ساتھ مل کر سازش تیار کررہے ہیں۔