شہزادہ ولیم کےفاک لینڈ جانے پر اعتراض

ارجنٹائن نےبرطانوی شہزادہ ولیم کی فاک لینڈ جزیرے میں تعیناتی کی مذمت کی ہے۔

ارجنٹائن اور برطانیہ میں فاک لینڈ کی ملکیت پر تنازعہ ہے اور تیس سال قبل دونوں ملکوں کے مابین جنگ بھی ہو چکی ہے۔

ارجنٹائن کے ایک عہدیدار نے ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم کی فاک لینڈ میں تعیناتی کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ شہزادہ ولیم کو بطور ہیلی کاپٹر پائلٹ کی مزید تربیت کے لیے فاک لینڈ میں تعینات کیا جا رہا ہے۔

برطانیہ نے کہا ہے کہ شہزادے کی فاک لینڈ میں تعیناتی ایک معمول کا واقعہ ہے