پرتگال میں فوجیوں کے مظاہرے

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

یورپی ملک پرتگال میں فوجیوں نے تنخواہوں میں کمی کے فیصلے کے احتجاج کیا ہے۔

ہزاروں فوجی تنخواہوں میں کمی کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دارالحکومت لزبن کی سڑکوں پر نکل آئے۔

پرتگال نے فوجیوں کی تعداد میں کمی ، ان کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

فوجیوں نے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے یونیفارم پہننے کی بجائے عام لباس پہن رکھا تھا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی سے پرہیز کیا۔ لزبن میں بی بی سی کے نمائندے کے مطابق پرتگال کے معاشرے میں فوج کا ایک خاص مقام ہے جس نے انیس سو چوہتر میں عشروں سے قائم فوجی اقتدار کا خاتمہ کیا تھا۔