شام کی صورتحال، عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس

شام کی صورتحال پر بحث کے لیے عرب ممالک کی نمائندہ تنظیم عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس سنیچر کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہو رہا ہے۔

عرب لیگ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی اس ملاقات میں عرب رہنما گزشتہ ہفتے شام اور عرب لیگ کے معاہدے کے نافذ نہ ہونے کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

اس کے علاوہ یہ معاملہ بھی زیرِ بحث آئے گا کہ شام میں امن کس طرح بحال کیا جا سکتا ہے۔

معاہدے کا اطلاق نہ ہونے کی وجہ سے عرب لیگ پر دباؤ ہے کہ شام کی رکنیت معطل کر دی جائے۔