روسی خلائی جہاز خلائی سٹیشن روانہ

قازقستان سے تین خلابازوں کو لے کر روس کا خلائی جہاز خلا کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔

اس سے پہلے گزشتہ اگست میں بغیر خلابازوں کا ایک راکٹ خلا میں بھیجنے کی کوشش ناکام ہوگئی تھی۔

تین خلابازوں کو لے جانے والے خلائی جہاز میں ایک امریکی اور دو روسی خلاباز خلائی سٹیشن کی جانب سفر کررہے ہیں جہاں یہ خلاباز وہاں موجود عملے کی جگہ لیں گے۔